• news

رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کا پڑوسی سے جھگڑا کیس‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کا پڑوسی کے ساتھ جھگڑے سے متعلق کیس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 6اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے  سے استفسار کیا کہ کیس کا تفتیشی افسرکون ہے؟۔ آپ کے پاس کیا کمپلینٹ آئی تھی؟۔ آپ نے اس پر نوٹس کیا؟۔ کیوں نا آپ کے خلاف کارروائی کریں؟۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ عدالت ایف آئی اے کو اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرنے دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن