یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر سرخرو ہوئے: بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمشن کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے فیصلے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا۔ پی ٹی آئی حکومت اب الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گی۔ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی آج ایک بار پھر سرخرو ہوئے۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ جیلانی کی رہائش گاہ پر گئے، ان کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر عیادت کی۔