• news

ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بنکوں کیلئے کریڈٹ پازیٹو ہے :موڈیز  

اسلام آباد (اے پی پی )عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ترسیلات زر کی شرح میں اضافے کو پاکستانی بینکوں کے لیے کریڈٹ پازیٹو قرار دیا ہے ، سٹیٹ بینک کے اقدامات سے آئندہ سالوں کے دوران آفیشل چینلز سے ترسیلات زر کی وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا ،موڈیز نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم ترسیلات زر کی وصولیوں کی شرح کی موجودہ بڑھوتری کی توقع نہیں کررہے تھے تاہم ہمیں امید ہے کہ آنے والے سالوں کے دوران پاکستان کی ترسیلات زر کی وصولیاں مزید بڑھیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن