• news

افغانستان، 25 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے: دھماکہ،2 اہلکار زخمی

اسد آباد+ جلال آباد (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں 25 جنگجوؤں نے سرکاری حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے جبکہ ننگرہار میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ صوبے کے گورنر محمد اقبال سید نے گزشتہ روز شِنہوا کو بتایا کہ افغانستان کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی (این ڈی ایس) کے سامنے 20 طالبان اور داعش کے 5 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ ادھر افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں آئی ای ڈی بم دھماکے میں 2 افغان نیشنل آرمی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔ ننگرہارکے ضلع جلال آبادکے علاقے پی ڈی 8 میں فورسز کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن