• news

مرغی کا گوشت ریکارڈ مہنگا ‘عام آدمی  کی پہنچ سے دور ہوچکا :رانا جمیل منج 

را ئے ونڈ(نا مہ نگا ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ مرغی کا گوشت ریکارڈ مہنگا اورعام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے دالیں اور سبزیاں خریدنا بھی غریب آدمی کے بس میں نہیں رہا ،لنگر خانے کھولنے سے قوم کو بھکاری بنایا جارہا ہے لوگوں کو روزگار دیا جائے مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے تاکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت روزگار کماکراپنے خاندان کی کفالت کرسکیں ،لنگر خانے کھولنے سے غربت ختم نہیں ہوگی اصل مسائل کی طرف توجہ دے بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے ادوارحکومت میں پا کستا ن کی ہی نہیں بلکہ اقوام عا لم کی خو اتین کے حقو ق کے تحفظ کیلئے اپنا نتھک کر دارادا کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن