سنگل نیشنل کریکلم خوش آئند اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کاوش قابل تحسین ہے: علی رضا
لاہور (پ ر) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے سیکرٹری جنرل علی رضا نے پرائیویٹ سکولوں کے مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگل نیشنل کریکلم قومی مفاد میں ایک بہترین اقدام ہے جس کی بدولت ایچی سن سے لے کر ٹاٹ سکولوں تک ایک نصاب پڑھایا جائے گا اور پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اس کے عملی اطلاق کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ علی رضا نے مینجنگ ڈائریکٹر فاروق منظور کی اس حکمت عملی کی توصیف کی کہ مشاورت کے عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کو باقاعدہ شریک کیا جاتا ہے اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر جا کر باقاعدہ واقفیت کے سیشن منعقد کئے جاتے ہیں۔