• news

اورنج ٹرین کی آمدن اتنی نہیں جتنے اخراجات ہیں:وزیر خزانہ پنجاب 

لاہور (کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین کی اتنی آمدن نہیں جتنے اخراجات ہیں، برائلر کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سے بات کررہے ہیں۔ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے کہاکہ اورنج ٹرین کے کاغذوں میں لکھا تھا کہ دولاکھ پچاس ہزار مسافر سفر کریں گے لیکن ستر ہزار سے زائد مسافر نہیں آئے، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے یہ منصوبہ بنایا ان سے پوچھا جائے کہ کس بنیاد پر اس کی فیزیبیلٹی بنائی۔اورنج ٹرین کی قسط شروع ہونے کے بعد سالانہ 30 ارب سبسڈی دینا پڑے گی، یہ ٹرین ابھی تک اپنی بجلی کا بل پورا نہیں کر پارہی۔صوبائی وزیر خزانہ نے برائلر مرغی کی قیمتوں کے حوالے سے کہا کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن سے بات کررہے ہیں کرونا کی وجہ سے بھی پولٹری سیکٹر متاثر ہوا، اب حالات بہتر ہورہے ہیِ جلد ہی برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں کم ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن