• news

سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام علاج معالجہ سے محروم ہوچکے ہیں:ذکر اللہ مجاہد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب عوام علاج معالجہ سے محروم ہوچکے ہیں۔پاکستان کے عوام کا بیشتر حصہ غربت، بنیادی ضروریات، تعلیم اور علاج کی عدم فراہمی اور بجلی و پانی کے انتہائی بنیادی ترین مسائل سے دوچار اور موجودہ تبدیلی سرکار تین سالوں سے اس کا سدباب نہیں کرسکی اسی لئے ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال میں سابق ایم ایس ثریا عظیم ہسپتال و سابق ڈی جی ریسکو1122 بریگیڈئر (ر) ارشد ضیاء (مرحوم) کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن