• news

جمعیت مشائخ اہل سنت کا  اجلاس ‘پیر خلیل اللہ ابراہیم امیرمنتخب

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت مشائخ اہل سنت کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس جامعہ منظور السلامیہ عیدگاہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا پیر اسد اللہ فاروق، مولانا صاحبزادہ پیر خلیل اللہ ابراہیم،مولانا محمد عاصم مخدوم،مولانا محمد ابراہیم حنفی، مولانا محمد اشرف،مولانا محمد شفیق،مولانا فیاض احمد،مولانااشفاق ماہڑہ،مولاناشعیب العابدین، مولاناغلام مصطفی معاویہ سمیت چاروں صوبوں سے اراکین شورٰی نے شرکت کی۔اجلاس میں مجلس عمومی نے آئندہ پانچ سال کیلئے مولاناصاحبزادہ پیر خلیل اللہ ابراہیم کو مرکزی امیر اورمولانا محمد عاصم مخدوم کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔مولانا محمد اسد اللہ فاروق تاحیات سرپرست اعلیٰ ہونگے جبکہ امیر اور جنرل سیکرٹری باہمی مشاورت سے دیگر عہدے داران کا اعلان کریں گے۔جمعیت مشائخ اہل سنت کی مجلس عمومی نے مئی 2021میں آل پاکستان مشائخ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا اور سابق امیر مولانا پیر سیف اللہ خالد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن