آئی سی سی کا سینئر افسر بدعنوانی کے الزامات پر شکنجے میں آگیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی کا ایک سینئر افسر بدعنوانی کے الزامات پر شکنجے میں آگیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایک سینئر افسر کی مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے برطانیہ کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی گئیں۔جس نے مختلف ملازمین اور متعلقہ شخصیت کے انٹرویو کئے۔ابتدائی تحقیقات میں سینئر افسر پر آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے معاملات پر اثر انداز ہونے، آئی سی سی میڈیا رائٹس کے معاملے میں مداخلت، ساتھی ملازمین کو ہراساں کرنے سمیت مختلف الزامات سامنے آئے ہیں۔