ابوظہبی ٹیسٹ :افغانستان کے پہلی اننگز میں 3وکٹوں پر 307رنز
ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک) ابوظہبی میں افغانستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ افغانستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 3 وکٹ کے نقصان پر 307 رنز بنالیے ہیں۔افغانستان کی جانب سے اوپنر ابراہیم زردان نے 72، جاوید احمدی نے 2، رحمت شاہ نے 23، رنز بنائے۔ وکٹ پر اس وقت حشمت اللہ اور اصغر افغان موجود ہیں، دونوں نے بالترتیب 86 اور 106 رنز بنارکھے ہیں۔