• news

لاہور ہائیکورٹ نے 20 ایڈیشنل سیشن ججوں ترقی دیدی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے 20 ایڈیشنل سیشن ججز کی سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی دیدی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں 20 ایڈیشنل سیشن ججز کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں محمد عارف رانا، صفدر علی بھٹی، عبدالحسنات محمد ذوالقرنین، طارق خورشید خواجہ، محمد اعجاز بٹ، حسنین قادر، صادق مسعود صابر، عارف محمود خان، ناصر جاوید رانا، محمد عارف خان نیازی، محمد زاہد غزنوی، محمد ندیم شوکت، نعیم احمد، عامر سلیم رانا، محمد عارف حمید شیخ، محمد اسلم گوندل، محمد اعجاز الرحمان، محمد رمضان، محمد نعیم شیخ اور شبانہ رسالت نام شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن