• news

پنجاب ہاؤس سے وزیر دفاع  پرویز خٹک کی گاڑی چوری ،وفاقی پولیس میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سکٹریٹ کے علاقے پنجاب ہاؤس سے وزیر دفاع  پرویز خٹک کی مبینہ طور پر گاڑی چوری ہونے کی اطلاع  پر وفاقی پولیس میں کھلبلی مچ گئی ڈیوٹی افسر موقع پر پہنچ گیا رات 11 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک  کی گاڑی نمبر AG777 از قسم لینڈ کروزر برنگ سیاہ  پنجاب ہاس اسلام آباد سے چوری ہو گئی ہے ایس ایچ او سیکریٹریٹ اور ڈی ایس پی سیکریٹریٹ خود موقع پر. پہنچ گئے اور وقوعہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیارات گئے تک پولیس سیف سٹی کیمروں اور پنجاب ہائوس سمیت دیگر مقامات پر لگے سی سی کیمرو ں کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگانے میں مصروف تفتیش تھی۔

ای پیپر-دی نیشن