حکومتی امیدوار کو سپورٹ کرنے کیلئے دو کالز آئیں: لیگی سینیٹر حافظ عبدالکریم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے فون کالز آئیں۔ مجھے فون پر کہا گیا کہ آپ حکومتی امیدوار کو سپورٹ کریں۔ یوسف رضا گیلانی کی حمایت نہ کرنے کا کہا گیا۔ ٹیلی فون کال 6 مارچ اور دوسری 7 مارچ کو آئی۔ مجھے کہا گیا آپ مہربانی کرکے ہمارے امیدوار کو سپورٹ کریں۔ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی انٹی کرپشن نے کارروائی شروع کر دی۔ ایف آئی اے اور انٹی کرپشن کے نوٹسز آئے تھے۔ مجھ پر مقدمات درج کئے گئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایوان میں واضح اکثریت ہے۔ چاہتے ہیں کہ نمائندے چوری شدہ الیکشن سے نہ آئیں۔ سینٹ صوبوں کی نمائندگی کرتا ہے۔