• news

راولپنڈی، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 5 دن میں دوسرا وارڈن شہید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ رتہ امرال کے علاقے کیرج فیکٹری روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کو فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔ 38 سالہ ٹریفک وارڈن محمد نویدکیرج فیکٹری کے قریب آئی جے پی روڈناکے پر ڈیوٹی پر مامور تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے پستول سے فائرنگ کردی گولی گردن میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طبی امداد کیلئے ریسکیو1122 کی ایمبولینس سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں شہید قرار دے دیا پانچ دن میں راولپنڈی میں ایس ایچ او تھانہ ریس کورس میاں عمران عباس شہید کے بعد ٹریفک وارڈن محمد نوید کی شہادت دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے اس واقعہ کی کئی پہلوئوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن