• news

بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا اقدام مسترد:سبطین حیدرسبزوار

لاہور (خصوصی نامہ نگار)شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اورعزاداری کے خلاف مقدمات کے اندراج کو مسترد کرتے ہیں۔ شیعہ علما کونسل نے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے ، اس کا باقاعدہ اعلان 15 مارچ کو پریس کانفرنس میںکیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن