• news

نائب صدر ایف پی سی سی آئی راجہ محمد انور کی شاہزیب اکرم خواجہ کے والد کے جنازے میں شرکت

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر شاہزیب اکرم خواجہ کے والدخوابہ اکرم کے جنازے میں نائب صدر پنجاب راجہ محمد انور نے گجرات کے دیگر کاروباری شخصیات کے ہمراہ شرکت کی۔  اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ خواجہ اکرم صاحب نے فارما انڈسٹری میں بہت نام بنایا۔اپنی محنت اور لگن سے بہت بڑا ایمپائر کھڑا کیا اور متعدد ایوارڈ بھی جیتے۔ انڈسٹری کیلئے انکا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے۔ آمین

ای پیپر-دی نیشن