یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ منتخب ہونگے : رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدار سید یوسف رضا گیلانی پانچ ووٹوں کی برتری سے چیئرمین سینٹ منتخب ہوں گے ، نااہل نالائق حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ، عدم اعتماد یا لانگ مارچ سے قبل ہی نیازی اور اسکی نااہل کابینہ اقتدار کے ایوانوں سے رخصت ہو جائے گی، چندہ جمع کرنے، جھوٹے دعوئوں اورا پوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 137 کے سینئر نائب صدر طارق محمود ڈوگر کی اقامت گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی پیر سید اشرف رسول، میاں عبدالرئوف، احمد عتیق انور، ندیم گورئیہ، چوہدری محمود اختر گورائیہ، چوہدری شہباز اصغر، ملک ظہیر احمد، ملک نوید چوہان و دیگر رہنما موجود تھے۔