مہنگائی کے طوفان میں غربت نہیں ‘غریبوںکا خاتمہ ہو گا:مدثرقیوم ناہرا
نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت ) مہنگائی کے طوفان نیازی ٹولے کی نااہلی کا سبب ہے جنہوں نے آئی ایم ایف کی ناقابل عمل شرائط پر قرضے لئے ۔ حکومتی اداروں کے تصدیق شدہ آٹا چینی چور عمران نیازی کی اے ٹی ایم مشینیں ہیں ان حالات میں ملک سے غربت نہیں بلکہ غریبوں کا خاتمہ ہو گا جس کے پیش نظر ضمنی انتخابات میں عوام اور سینیٹ انتخابات میں ان کے اپنے ارکان پارلیمنٹ نے عمران نیازی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔