ایل ڈی اے کا کردار دیگر شہروں کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کیلئے مثال:محمودالرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایل ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس جوہر ٹائون میں ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید ،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران،ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا،وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود،رانا ٹکا خان،ایل ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر سید حبان سبحانی اور جنرل سیکرٹری جہانگیر اقبال میو سمیت ایل ڈی اے کے 300کے قریب افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ایل ڈی اے صوبے کے دیگر شہروں کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے لئے رول ماڈل ہے۔ اسے شہریوں کی خدمت کا فعال ادارہ بنانے کے لئے افسران اور ملازمین کے حالات کار بہتر کئے جائیں گے۔ ادارے میں کام کرنے والے اعلی تعلیم یافتہ افسران کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے ٹریننگ کا انتظام کیا جائے گا اور ایل ڈی اے کی ملازمت کو سروس گروپوں کی طرح باوقار بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ملازمین کے لئے جلد از جلد مسجد،کینٹین اور کامن روم کی تعمیر شروع کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ملازمین کے سروس سٹرکچر کی بہتری اور ہائوسنگ سکیم کے لئے جو بھی طریقہ کار بنایا جائے گا۔