• news

کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں قبائل کا بڑا کردار ہوتا ہے:رانا اقبال 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خاں نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میںقبائل ،خاندانوںکا بڑا کردار ہوتا ہے جو اپنے ابائو اجداد کی روایات کیمطابق معاشرے کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں تاہم انسانیت کی خدمت ایک ایسا مشن ہے جو کسی بھی جماعت، برادری سے بالاتر ہوکر انسان کے اندر پیدا ہوتا ہے اس مشن سے غریب ،مجبور ،دکھی انسانیت کی خدمت میںبڑی مدد ملتی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام ملکی اکائیاں ملکر پاکستان کی تعمیر وترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردارادا کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی شادی ہال میں انجمن راجپوتاں کے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پرسابق رکن قومی اسمبلی خرم منور منج ، رانا تنویر احمد ناصر،کنور عمران سعید، رانا سیف اللہ خاں، رانا وحید احمد خاں، رانا عبدالسمیع، چودھری رشید احمد،رانا وزیر علی،رانا زاہد محمود خاں، رانا تحفہ دستگیر، رانا اکرم، عاشق حسین منج سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ حلف اٹھانے والوںمیں سرپرست اعلیٰ چودھری یعقوب آف بلڑکے، سرپرست رانا حامد محمود، صدر رانا خالد حسین،سینئر نائب صدر رانا عمران امین،نائب صدور رانا رفاقت علی ،رانا ہارون الرشید،جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا اشفاق، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا احسان الحق، جوائنٹ سیکرٹری رانا بختیار احمد، سیکرٹری اطلاعات رانا شاہد لطیف، فنانس سیکرٹری ، رانا حسن رضا، آفس سیکرٹری رانا امتیاز احمدشامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن