ڈومیسٹک کرکٹ؛ آئندہ 12ماہ ک اہداف ہفتے کو تیار ہونگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس) 6کرکٹ ایسوسی ایشنز فرسٹ بورڈز کے سربراہوں کی کل پی سی بی عہدیداروں سے ملاقات ہوگی ۔نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہورمیں ہونے والی اس میٹنگ میں آئندہ 12 ماہ کے اہداف تیار کیے جائیں گے۔بورڈ کا شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ فرسٹ بورڈز کے سربراہوں کو ڈومیسٹک سٹرکچر اور آئندہ سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دے گا،انتظامی امور میں مختلف تقرریوں پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ پی سی بی ا?ئین 2019، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر سے متعلق بھی آگاہ کیا جائیگا۔