ابو ظہبی ٹیسٹ : حشمت اللہ شہیدی کی ڈبل سنچری ‘افغانستان کی اننگز 545رنز پر ڈکلیئر
لاہور (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز 4وکٹوں پر 545رنز بناکر ڈکلیئر کر دی ۔ حشمت اللہ شہیدی نے ناقابل 200رنز کی اننگز کھیل کر افغان ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی ۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں کپتان اصغر افغان 164رنزبناکرآئوٹ ہوئے ۔ ناصر جمال 55رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ وکٹر نیائوچی ‘سکندر رضا اور ریان برل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ زمبابوے نے بغیر کسی وکٹ کے گرے 50رنز بنالئے ۔ پرنس میسوری 29اور کیون کاسوزا14رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ زمبابوین ٹیم کو افغان ٹیم کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 495رنز درکا جبکہ تمام وکٹیں باقی ہیں ۔ زمبابوے کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ حشمت اللہ شہیدی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے افغان کرکٹر بن گئے ہیں ۔