• news

بابر اعظم کا ورلڈ ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔ بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کی  26 اننگز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرایا تھا، تاہم اب یہ ریکارڈ خطرے میں ہے اور ڈیوڈ میلان کے پاس ٹی ٹونٹی میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان ٹی ٹونٹی کی صرف 19 اننگز میں 855 رنز سکور کر چکے ہیں اورآج شروع ہونے والی بھارت کیخلاف سیریز میں مزید 145 رنز بنا کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو اس ریکارڈ سے محروم کیا تھا، انہوں نے 27 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن