• news

ظہر علی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام انڈر19 ٹورنامنٹ‘2میچوں کا فیصلہ 

لاہور(نمائندہ سپورٹس) اظہر علی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام انڈر19 ٹورنامنٹ میں پاک لائنز اور ماڈل ٹاؤن اکیڈمیز نے میچز جیت لئے۔ پاک لائنز نے پیراگون کیخلاف163 رنز کا ہدف سات وکٹوں پر پورا کر لیا۔ محمد ارسلان 49 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ ماڈل ٹاون اکیڈمی کے 177 کے جواب میں شبیر اکیڈمی سات وکٹوں پر 128 رنز ہی بنا سکی۔ محبوب رالم 56 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔محمد زاہد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر-دی نیشن