• news

پرامن افغانستان خطے کے استحکام کیلئے ناگزیر: منیر اکرم 

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی کا حل فوجی طاقت سے نہیں بلکہ سیاسی طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے کیونکہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ افغانستان میں پائیدار امن صرف افغان قیادت اور افغان امن عمل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہی نہیں اس کے لیے پاکستان نے امن اور بحالی کے عمل کی مکمل حمایت کی ہے۔منیر اکرم نے یہ بات سلامتی کونسل میں کشیدگی اور غذائی تحفظ کے مابین لنک پر بحث میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھوک اور فاقہ کشی کی بڑی وجوہات کشیدگی کی صورتحال اور غیر ملکی قبضے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ا?گاہ کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے سے شہری ا?بادی کو 3.5 بلین ڈالر کا بھاری معاشی نقصان پہنچا ہے اور بھارتی فوج کے جابرانہ اور جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن