نیوٹرل کا مزہ آیا؟ طلال کا ٹویٹ‘ یہ تنظیم سازی نہیں‘جمہوری جدوجہد ہے‘ بلاول کا جواب
اسلام آباد (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے طنز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ طلال چوہدری نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے ہارنے پر طنز کیا تھا اور کہا تھا کہ ‘بلاول بھٹو صاحب! ‘‘نیوٹرل’’ کا مزہ آیا‘۔ اب اس حوالے سے بلاول نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’طلال صاحب یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ یہ جمہوری جدوجہد ہے‘۔انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کی طرح میں 2018 سے جدوجہد نہیں کررہا، میں تین نسلوں سے جمہوری جدوجہد کررہا ہوں۔