• news

چارسدہ جسٹس گلزار کی گاڑی حادثے کا شکار ا محفوظ رہے

چارسدہ (نامہ نگار )چیف جسٹس  گلزار احمد خان کی گاڑی موٹر وے پر تھانہ نستہ چارسدہ کے حدود میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ جسٹس گلزار احمد خان حادثے میں محفوظ رہے۔ ان کی گاڑی ایک دوسری موٹر کار ماڈل 1988 کے ساتھ کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں موٹر کار میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پشاور ہسپتال پہنچایا گیا۔ چیف جسٹس  گلزار احمد خان جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیئے جا رہے تھے۔ بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان خیریت سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن