پنجاب یونیورسٹی : سپورٹس گالا اختتام پذیر
لاہور (لیڈی رپورٹر): پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام تمام شعبہ جات میں سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا۔ انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی میں سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نیاز احمداختر، ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعہ رفیق ، ڈائریکٹر سپورٹس طاہرہ سلیم ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔