• news

مصنوئی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے عثمان بزدار

لاہور (نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انتظامی امور، مہنگائی پر قابو پانے، کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضروری انتظا می اقدامات اٹھائے جائیں۔ شہریوں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں اوراشیائے ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے آئندہ بھی ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ لاہور سمیت شہروں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کم آمدن والے شہریوں کیلئے سستے گھروں کی تعمیر ہماری حکومت کی فلیگ شپ پروگرام ہے اوراس منصوبے سے متعلقہ امور کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے۔ عثمان بزدار سے  وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاداکبرنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے معاملات،سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزداراور شہزاد اکبر نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں کامیابی پر صادق سنجرانی اورمرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدواروں کی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو بھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور شہزاد اکبر نے پی ڈی ایم کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعلیٰ آفس میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے منیر احمد خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک انصاف میں شمولیت پر منیر احمد خان کا خیر مقدم کیا۔ منیر احمد خان اور وفد نے صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ اور مرزا محمد آفریدی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا محمدآفریدی کی کامیابی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ دریں اثناء عثمان بزدار نے پنجاب کلچرڈے پراپنے پیغام میں کہاہے کہ محبت، امن، بھائی چارے، یگانگت اور رواداری پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔ ثقافت سے جڑی رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔بین الاقوامی سطح پر بھی پنجاب کی ثقافت کو منفرد مقام حاصل ہے۔ پنجاب کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن