مسلم کمیونٹی کا تحفظ ہمارا فرض ہے: وزیراعظم نیوزی لینڈ
کرائسٹ چرچ (نوائے وقت رپورٹ) نیوزی لینڈ کی حکومت کرائسٹ چرچ کے شہداء کو نہیں بھولی۔ شہداء کیلئے ہونے والی یادگاری تقریب میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرڈرن نے کہا کہ میرے الفاظ متاثرین کا صدمہ دور نہیں کر سکتے۔ الفاظ زخم بھرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ 2019ء میں کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملوں میں 51 نمازی شہید ہو گئے تھے۔ آرڈرن نے مزید کہا کہ مسلم کمیونٹی کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سانحہ میں پیش ہونے والے 51 شہداء کے نام لئے گئے۔ حملے میں بچ جانے والے افراد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ سانحے کو دو سال مکمل ہوں گے۔