• news

شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) اتوار کو ہوگا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخیر آزاد زونل کمیٹی اسلام آباد اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ممبران اپنے اپنے صوبائی / ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں صوبائی/ ضلع/ زونل کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن