• news

بھارت: مندر سے پانی پینے والے مسلمان لڑکے پر ہندو انتہا پسند کا بدترین تشدد 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں بی جے پی انتہا پسند ہندو کی جانب سے مسلمان نوجوان لڑکے کو مندر سے` پانی پینے کی پاداش میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ایک شرینگی نندن یادیو نامی انتہاپسند ہندو کو ایک آصف نامی مسلمان لڑکے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں شرینگی نے اس نوجوان مسلمان لڑکے کا ہاتھ پکڑا اس کے نام اور اس کے والد کے نام سے متعلق  پوچھا مسلمان لڑکے سے یہ پوچھا کہ یہ مندر کیوں آیا تھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ یہاں سے پانی پینے آیا تھا۔ اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کی پولیس نے دعویٰ کیا  نوجوان مسلمان پر تشدد کرنے والے اس انتہا پسند شرینگی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن