افغانستان: چوکی کے قریب کار بم دھماکہ‘ 8 افراد ہلاک‘ 60 زخمی
کابل (اے پی پی+ صباح نیوز) افغانستان کے صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ گورنر ہرات وحید قتالی کا کہنا ہے کار بم دھماکا پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 7 افراد عام شہری تھے۔ پولیس کے مطابق آس پاس کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں شہری اہداف پر تشویشناک حد تک بڑھتے ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔