گوادر میں سستی رہائش فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: امتیاز رفیع بٹ
لاہور (کامرس رپورٹر) رفیع گروپ کے زیر اہتمام گوادر کے سب سے بڑے نجی رہائشی منصوبے گرین پامز ہاؤسنگ پراجیکٹ گوادر کے صارفین کیلئے گرین پامز گوادر گالا کی دوسری قرعہ اندازی کی تقریب فلیٹیز ہوٹل میں ہوئی رفیع گروپ کے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ چیف ایگزیکٹو شہر یار رفیع بٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر شازل رفیع بٹ مہمانان خصوصی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے گوادر سی پیک میں انتہائی اہمیت کا حامل مقام ہے جو پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کر دے گا گودار کی عالمی اہمیت کے پیش نظر رفیع گروپ صارفین کو گوادر میں سستی اور معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے گرین پامز گوادر میں تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہیں ہماری انتہائی قابل ٹیم تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کو بروقت مکمل کرے گی۔