• news

ملک‘ فوج کیخلاف بکواس کرنے والوں کی زبانوں کو قوم گدی سے کھینچ لے گی: اعجاز چودھری

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے پاکستان میں غداروں کی کوئی جگہ نہیں۔ ملک اور افواج پاکستان کے خلاف بکواس کرنے والوں کی زبانوں کو قوم گدی سے کھینچ لے گی۔  جاوید لطیف کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جاوید لطیف پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ لاہور میں بات چیت میں ان کا کہنا تھا نوازشریف اور ان کے حواری مسلسل افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ وطن، ضمیر فروش اور سوداگروں کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ نوازشریف سزا یافتہ اور عادی مجرم ہیں۔ پاکستان میں آنے کی جرات کریں۔ پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے بڑوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ آئے روز افواج پاکستان کے جوان پاک دھرتی کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن