• news

 وزیراعظم 17مارچ کو اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کرینگے، معید یوسف 

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ 17مارچ کو وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی ڈویژن 17مارچ سے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کرے گا،جس کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے، حکومت اپنی نئی جامع سیکیورٹی پرمبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ 2روزہ کانفرنس 17اور 18مارچ کو ہوگی، اسلام آباد ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ اور سابق عہدیداران اورمقامی وعالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کریں گے،اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی۔معید یوسف نے کہا کہ وفاقی وزرا کے علاوہ اکیڈمیا اور میڈیا کے ممبران بھی اس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن