• news

بھارتی کسانون کا احتجاج جاری پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کااعلان

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 108 روز ہو گئے، کاشت کاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان کر دیا۔ دہلی کے اردگرد بارڈر پر مظاہرین نے مستقل گھر بنانا شروع کر دیئے۔ کسانوں کے ارادے بھی پکے اور اب مکان بھی پکے کر لیے۔ کسانوں کی جانب سے موسمی حالات سے بچنے کیلئے انتظام کیا جارہا ہے۔ کاشتکاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کیباہر منڈی لگانے کا اعلان بھی کیا ۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ مذاکرات ضرور کریں گے لیکن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن