• news

میانمار:  فائرنگ‘ 38 ہلاک‘ ینگون میں مارشل لاء نافذ

ینگون (نوائے وقت رپورٹ)  ینگون میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ینگون کے دو علاقوں میں مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے۔ ینگون میں فورسز کی فائرنگ سے 38 شہری ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 80 ہے۔ میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کیلئے ہلاکت خیز دن تھا۔ مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی دم توڑ گیا۔ مظاہروں میں تین چینی فیکٹریوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس حوالے سے چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی فیکٹریوں میں لوٹ مار کر کے نقصان پہنچایا گیا۔ حملے میں کئی ملازمین زخمی ہوئے اور متعدد فیکٹریوں میں پھنس گئے۔ صورتحال بہت خراب ہے چینی شہری محتاط رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن