24گھنٹے میں 969ٹریفک حادثات‘5افراد جاں بحق
لاہور(نامہ نگار )صوبہ بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 969 ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق جبکہ 1037 زخمی ہوئے ہیں۔389ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 48 مسافر498اور155پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت257متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد84حادثات میں 96متاثرین کیساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ70حادثات میں71 متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔