افغانستان: نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ،پولیس اہلکار ہلاک
جلال آباد (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ جلال آباد شہر کے ضلع ایک میں صبح کے لگ بھگ ہوا، پولیس اہلکار ڈی اے بی ایس کے گیٹ پر ڈیوٹی پر تھا جب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور اسلحہ چرا کر لے گئے۔ مقامی سکیورٹی حکام نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔