• news

شہر میں گندگی کے ڈھیر بدستور موجود‘ شہریوں کی زندگی اجیرن

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود شہر میں کچرے کے ڈھیر صاف نہ کئے جا سکے،لاہور کے سبھی علاقوں میں ان ڈھیروں سے گندگی اور غلاظت سے تعفن ہر جگہ پھیلنے لگا ہے ۔مختلف علاقوں سے بھرے ہوئے کچرا دانوں سے کواڑا باہر آکر گلی محلوں اور سڑکوں پر پھیل گیا ہے ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،ضلعی انتظامیہ صفائی کی اس صورت حال میں بے بسی کی تصویر بن کررہ گئے ہیں ۔  ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں جگہ جگہ کوڑا ہونے سے باغوں کا شہر کچرے میں تبدیل ہو گیا ہے ۔اقبال تاون ،مسلم ٹاون ،وحدت کالونی ،سمن آباد ،گڑھی شاہو،شادمان ،وسن پورہ ،والٹن ،شادباغ ،بادامی باغ ،بند روڈ ،یتیم خانہ ،نشتر کالونی ،جوہر تاون ،ٹاون شپ سمیت پورا لاہورکوڑے کے کچروں سے بھر گیا ہے ۔شہری واویلہ کررہے ہیں کہ کچرے کی وجہ سے وبائی بیماریاں پھیل رہی ہیں  بچے گندگی کی وجہ سے بیمار ہوگئے ہیں۔جبکہ بدبو اور تعفن کی وجہ سے باہر گزرنا اور چلنا پبرنا مشکل ہو گیا ہے سی ای او ایل ڈبلیو ایم عمران علی سلطان نے بتایا کہ ویسٹ کولیکشن پوائنٹ سے چار ہزار ٹن سے زائد کوڑے کو 6 دن کی لگاتار محنت سے کلیئر کردیا گیا ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں کی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تھوڑا وقت دیا جائے۔دریں اثناء ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان اور جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ اس کولیکشن پوائنٹ پر روزانہ کی بنیاد پر گلبرگ ٹاؤن سی اکٹھا کیا جانے والا 500 ٹن کوڑا ڈمپ کیا جاتا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اس پوائنٹ کو 6 روز میں کلئیر کیا گیا اور 4 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اٹھا یا گیا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوائنٹ کو زیرو ویسٹ کر دیا گیا ہے اور جلد اسے پارک میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی کی 3 سو سے زائد جبکہ 160 سے زائد اضافی مشینری فیلڈ میں متحرک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن