• news

لیگی رہنما کے بیان کیخلاف لاہور‘ شیخوپورہ‘ سرگودھا ‘ پنڈی میں مظاہرے‘ پتلے نذر آتش

لاہور‘ شیخوپورہ‘راولپنڈی (نیوزرپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹرسے) لیگی رہنما کے بیان کیخلاف لاہور‘ شیخوپورہ‘ سرگودھا میں مظاہرے کئے اور پتلے جلائے اور شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور میں  جاوید لطیف کے پاکستان نہ کھپے کے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جاوید لطیف کے پتلے کو بھی نظر آتش کیا۔ اعجاز احمد چوہدری نے کہا مسلم لیگ ن ‘ پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں رہا، اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ 8دسمبر کو میں نے چیلنج کیا تھا کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفے ٰنہیں دے گی۔ سینٹ انتخابات کے بعد تحریک انصاف چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ ن لیگ کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔ مظاہرے میں، سینئرنائب صدر چوہدری عامر گجر، کنور عمران سعید، میاں خالد، سرفراز ڈوگر کی قیادت میں پی ٹی آئی شیخوپورہ جمشید اقبال چیمہ، ملک اسلم بلوچ، شاہ نواز سرا، رانا عبدالسمیع، راشد منیر، ماجد کاہلوں، شیخ زین ندیم، خالد کمبوہ، انعام الحق گجر، رانا فہد قیوم، رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ، عثمان ورک، ڈاکٹر اسلم، میاں افضال، سکندر شاہ، رضوان جانی، شیخ احسن حبیب سمیت کثیر تعداد میں عہدیدار اور کارکنان نے شرکت کی۔  اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک دشمن قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے۔ اگر (ن) لیگ اپنے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے بیان کے ساتھ نہیں کھڑی ہے تو اسے پارٹی سے نکالے اور قوم کو اپنے بیانیہ سے آگاہ کرے، نواز شریف بھارت کا بیانیہ ایک ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے لیگی رہنما کے متنازعہ بیان کے خلاف یہاں پریس کلب شیخوپورہ کے سامنے پی ٹی آئی، تاجر برادری اور سول سوساٹی کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لیگی رکن اسمبلی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ ، ضلعی صدر کنور عمران سعید و دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا حشر ایم کیو ایم جیسا ہوگا۔ مظاہرے میں شرکت کر نے والوں میں صوبائی وزیر میاں خالد محمود، سٹی صدر میاں تیمور خالد، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار سرفراز احمد ڈوگر، صدر انصاف ویلفیئرونگ ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی، پیر سید ارشد ہاشمی، میاں افضال حیدر، صدر خواتین ونگ جمیلہ یونس جنجوعہ، ماجد منظور کاہلوں، فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، گلفام ریاض ورک،حاجی جہانزیب حبیب ایڈووکیٹ، فضل ورک، وحید خان بنگش سمیت پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ کی قیادت میںتاجروں نے خادم حسین روڈ سے لیگی رہنما کے بیان کیخلاف جلوس نکالا۔ ماجد منظور کاہلوں، شیخ عبدالحفیظ، فیضان شفیق، سیٹھ محمدعظیم، ملک سمیع اللہ بلوچ، خاور بلوچ، قاسم بلوچ سمیت دیگر نے احتجاج کے موقع پر پنجاب کی روایتی پگڑیاں پہن رکھیں تھی جنہوں نے ’’جاگ پنجابی جاگ تیری پگ نوں لگ گیا داغ ‘‘ کے نعرے بھی لگائے اور وزیراعظم عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اسلم بلوچ نے کہا کہ جاوید لطیف فوری طور پر قوم سے معافی مانگیں وگرنہ عوام ان کا خود محاسبہ کریگی۔ انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر میاںافضال حیدر کی قیادت میںتھانہ صدر چوک سے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب کے باہر ہونیوالے تحریک انصاف کے احتجاج میںشریک ہوگئی ریلی میں سید کاشف علی شاہ،ملک تجمل حسین کھوکھر، میاںمزمل اقبال، میاں مظہر حنیف، وحید خان بنگش، ظفر اقبال انصاری، سید محمد علی شاہ ،محمدایاز خان ،ڈاکٹر محمد شہزاد ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ میاں افضال حیدر نے کہاکہ میاں جاوید لطیف کے بیان سے شیخوپورہ کے عوام کے سر شرم جھک گئے ہیں ان کا بیان قومی اسلامتی کے بالکل منافی ہے اس پر وہ قوم سے غیر مشروط طور پر معافی مانگیں۔ جاوید لطیف کے حالیہ بیان کیخلاف صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی قیادت میں انکی اقامت گاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو لاہور سرگودھا روڈسے ہوتی ہوئی پریس کلب شیخوپورہ میں ہونیوالے تحریک انصاف کے احتجاج میںشریک ہوکر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ریلی کی قیادت کرنیوالوں میںنواز لیگ کے سابق ضلعی صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ، تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمورخالد، تحریک انصاف تاجر ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی زبیر احمد، انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی، اعظم حسین شاہ، چودھری خرم ریاض کاہلوں، مبشر احمد چودھری، معاذ بدر بھٹی، جہانزیب حبیب، حماد سعید ترین، یاسر ندیم شیخ‘ عبدالمناف‘ خرم گلفام‘ فضل ورک و دیگر شامل ہیں۔ میاں خالد محمود نے کہا ایم این اے نے سستی اور جھوٹی شہرت کی خاطر جو بیان دیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔جاوید لطیف کے بیان کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنمائوں عمر تنویر بٹ ایم پی اے‘ سبزینہ جاوید‘ شیخ محمد طارق کی قیادت میں راولپنڈی پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن