• news

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا اسلام آباد میں ٹریفک چالان ہوگیا۔ فیصل جاوید کا ٹریفک چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ہوا۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت خواہ ہوں، فیصل جاوید نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکار نے مجھے پہچاننے کے باوجود چالان کیا، یہ ہر خاص و عام کے لیے پیغام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن