• news

وزیراعظم قطر سے ملاقات دوحہ کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار مثالی شیخ رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے قطر کے وزیراعظم خالد بن خلیفہ سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں پاک قطر تعلقات اور تجارت کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی۔ قطر میں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے اور داخلی سلامتی کے امو رپر گفتگو کی گئی۔ شیخ رشید نے کہا  کہ قطر کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار بہت مثالی ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اور قطر کا دیرینہ مقصد ہے۔ افغانستان کے امن میں سٹیک ہولڈرز سے کامیاب مذاکرات کا سہرا قطر کے سر ہے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت بڑھانے کا بے پناہ سکوپ ہے۔ پاکستان اور قطر کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ شیخ رشید نے قطر کے وزیراعظم کو وزیراعظم عمران خان کا مراسلہ پہنچایا جس میں خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے۔ شیخ  رشید قطر سے تین روزہ دورے پر دوحہ پپہچے تھے۔ وزیر داخلہ نے قطر بین الاقوامی نمائش میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے پاکستانی نمائشی سٹائل کا  دورہ کیا اور مصنوعات دیکھیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید ایک روز کا دورہ مکمل کر کے قطر سے واپس آگئے۔ وہ سیاسی حالات کے باعث قطر سے جلد واپس آئے۔ وزیر داخلہ کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن