• news

پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتیں برقرار، مٹی کا تیل 3.42 روپے مہنگا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) حکومت نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 3روپے 42پیسے اضافہ کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83روپے61پیسے مقرر کر دی۔ اسکے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 19 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 81روپے42  پیسے فی لٹر مقرر کردی ہے۔ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل پر کوئی لیوی عائد نہیں کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن