• news

بھارتی فوج کشمیریوں کے مکان دھماکہ خیز مواد سے اڑا رہی:مشعال ملک

 اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے مکان دھماکہ خیز مواد سے اڑا رہی ہے۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے،بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیریوں کے مکان دھماکہ خیز مواد سے اڑا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کئی مکان دھماکہ خیز مواد سے اڑائے،کشمیریوں سے چھت چھینی جارہی ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

ای پیپر-دی نیشن