صنفی امتیاز‘ جنسی تشدد کیخلاف آسٹریلیا میں مظاہرے‘ ایک لاکھ افراد کی شرکت
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میں پیر کو ہزاروں افراد نے صنفی امتیاز اور جنسی تشدد کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کئے۔ مارچ فار جسٹس کے نام سے یہ ریلیاں پرتھ‘ کیئرن نامی شہروں میں اتوار اور سڈنی‘ کینبرا‘ برسبین اور میلبورن میں نکالی گئیں۔ اس مارچ کے منتظمین کے مطابق ان ریلیوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ یہ احتجاجی ریلیاں آسٹریلوی وزارت دفاع کی ایک سابق اہلکار کے اس بیان کے بعد نکالی گئیں‘ جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پارلیمان کی عمارت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔