اوکاڑہ: کسانوں کا احتجاج، سینکڑوں ٹریکٹر سڑکوں پر لے آئے، حکومت مخالف نعرے
اوکاڑہ، بصیر پور (نامہ نگاران ) پاکستان کسان اتحاد نے دیپالپور سے اوکاڑہ تک ٹریکٹر مارچ کیا ۔ سینکڑوں ٹریکٹروں پر سوار کسانوں نے حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ سینکڑوں ٹریکٹرٹرالیوں پراحتجاجی پینافلیکس آویزاں کئے گئے تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری حسان اکرم نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کہا حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے کھاد بیج سمیت تمام زرعی مداخل کے ریٹس کو کم کیا جائے بھارت سے زرعی اجناس درآمد نہ کی جائیں بجلی بلوں پر ناجائز ٹیکس اور بقایا جات ختم کیے جائیں انہوں نے خبردار کیا حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 31مارچ کو پنجاب بھر سے ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے ۔