• news

ایپکا ملازمین کافیصل آباد، وہاڑی سمیت مختلف شہروں میںاحتجاج 

فیصل آباد /وہاڑی /اوکاڑہ (نامہ نگاران ) فیصل آباد ،وہاڑی ، اوکاڑہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایپکا ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے شدید احتجاج ، مظاہرے ، مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کو مزید وسعت دینے کا اعلان کر دیا ۔اوکاڑہ میں ایپکا ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا ، وہاڑی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) نے مطالبات کی منظوری کے لیے ڈی سی کمپلیکس میں شدید احتجا ج کیا ، مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس میں دھرنا دیئے رکھا،مظاہرین نے موقف اپنایا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی معاشی حالت بہتربنانے کے لئے فی الفور تنخواہوں میں اضافہ کرے تاکہ سرکاری ملازمین اپنے کنبے کی کفالت احسن طریقے سے کرسکیں اور وہ معاشی طورپر مضبوط ہوکر عوام کی بڑھ چڑ ھ کر خدمت کرسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن